Advertisement
علاقائی

نیو کراچی میں آگ سے متاثرہ گارمنٹس فیکٹری منہدم

عمارت کے ملبے تلے ریسکیو اہلکاروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 hours ago پر Sep 9th 2025, 12:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیو کراچی میں آگ سے متاثرہ گارمنٹس فیکٹری منہدم

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں آگ سے متاثرہ گارمنٹس فیکٹری منہدم ہوگئی ہے، عمارت کے ملبے تلے ریسکیو اہلکاروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، عمارت گرتے ہی زوردار دھماکا ہوا ہے۔

کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر ایٹ اے میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فیکٹری کی عمارت گرتے ہی زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث نجی ٹی کا کیمرہ مین اور 6 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع تین منزلہ الزیب نامی فیکٹری کے گراونڈ فلور پر صبح سات بجے آگ لگی تھی، آگ نے ساتھ والی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق ابتدائی طور پر دو گاڑیاں بھیجی گئی تھیں لیکن آگ کی شدت بڑھنے پر مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔ مجموعی طور پر 15 فائر ٹینڈر اور اسنارکل آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی بھی ہوا ہے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق پانی اور فوم کی مدد سے آگ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Advertisement
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ  شہید

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید

  • an hour ago
روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل

  • 2 hours ago
قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل

  • 8 minutes ago
کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک  اور اسپیل کی پیشگوئی

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی

  • an hour ago
وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  • 2 hours ago
یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق

  • an hour ago
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا

اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا

  • an hour ago
سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

  • 2 hours ago
میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ  ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

  • an hour ago
سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا

  • 2 hours ago
مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا

  • 24 minutes ago
ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  • 2 hours ago
Advertisement