Advertisement

فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام،عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا

فرانس کے وزیر اعظم  364 ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں صرف 194 ارکان کا ووٹ  حاصل کرسکے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 hours ago پر Sep 9th 2025, 9:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام،عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا

فرانسیسی وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام  ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار  ہےکہ  پارلیمنٹ کے عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔

فرانس کے وزیر اعظم  364 ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں صرف 194 ارکان کا ووٹ  حاصل کرسکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بائرو نے  مالی بحران کے حل کے لیے اعتمادکا ووٹ حاصل کرنے کی قرار داد خود پیش کی تھی تاہم وہ پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

رپورٹس کے مطابق ملک میں جاری مالی بحران حل کرنے میں ناکامی، عوامی تعطیلات ختم کرنا  اور فلاحی اخراجات  میں کمی کرنا  وزیراعظم بائرو کے خلاف عدم اعتماد کا سبب بنیں، انہوں نے دسمبر 2024 میں عہدہ سنبھالا تھا۔

 حکومت ختم ہونے پر اپوزیشن رہنما میریں لی پین نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سیاسی صورتحال نے یورپی یونین کی دوسری بڑی معیشت کو سیاسی بحران میں دھکیل دیا ہے اور صدر میکرون کے سیاسی مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون کو اب نئے وزیراعظم کی تقرری کرنا ہوگی یا نئے الیکشن کروا کربحران کا حل تلاش کرنا ہوگا تاکہ 2026 کا بجٹ منظور ہو سکے۔ گزشتہ 2 سالوں میں 4 وزرائے اعظم آچکے ہیں اور اب پانچواں وزیراعظم بھی شاید اس سیاسی تعطل  کو ختم نہ کرسکے۔

فرانس کی پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ حکومتوں کو قانون سازی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

Advertisement
اسرائیل  کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

  • 11 منٹ قبل
وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق

  • ایک گھنٹہ قبل
سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا

  • ایک گھنٹہ قبل
سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

  • ایک گھنٹہ قبل
آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور  قیمت کیا ہو گی؟

آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟

  • 2 گھنٹے قبل
کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک  اور اسپیل کی پیشگوئی

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی

  • ایک گھنٹہ قبل
میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ  ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

  • 28 منٹ قبل
ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  • ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا

اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا

  • 16 منٹ قبل
روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement