اسرائیل غزہ کو فلسطین سے الگ کرنا چاہتا ہے، مگر ہم کبھی اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے:سپریم فلسطینی جج
سپریم فلسطینی جج نے پاکستانی حکام سے درخواست کی کہ فلسطین کے لیے بھیجی جانے والی امداد کو سرکاری سطح پر منتقل کیا جائے تاکہ اس کی نگرانی اور ریکارڈ کو یقینی بنایا جا سکے


فلسطینی صدر کے مشیر اور سپریم جج ڈاکٹر محمود صدیقی الھباش نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کر کے غزہ کو فلسطین سے علیحدہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، مگر ہم ہر حال میں اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، اپنے دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کا 80 فیصد علاقہ، بشمول گھروں، مساجد، اسکولوں، اسپتالوں اور گرجا گھروں کے، تباہ کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ دو سال کے دوران 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں زخمی ہوئے، جب کہ ہزاروں گھروں کو منہدم کر دیا گیا۔ ڈاکٹر الھباش نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر قائم ہیں، یہ زمین ہماری ہے اور ہم اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے اور اسے علیحدہ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ فلسطینی قوم ماضی میں بھی متحد تھی، آج بھی متحد ہے اور مستقبل میں بھی اتحاد قائم رکھے گی۔
انہوں نے اس موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کی فلسطین سے یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے پیغامات صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کو پہنچا دیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر الھباش نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دورہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ تمام امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی مقدس سرزمین کے دفاع کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔
آخر میں انہوں نے پاکستانی حکام سے درخواست کی کہ فلسطین کے لیے بھیجی جانے والی امداد کو سرکاری سطح پر منتقل کیا جائے تاکہ اس کی نگرانی اور ریکارڈ کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ایئرچیف مارشل
- 3 گھنٹے قبل

فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد کا لندن کی سڑکوں پر احتجاج
- 5 گھنٹے قبل

وہاڑی : کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
- 2 گھنٹے قبل

یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کو نیا ملی نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی
- 3 گھنٹے قبل

نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

سہ فریقی سیریز، فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل آئیں گے
- 4 گھنٹے قبل

واشنگٹن :ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، فوجی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں میٹرک ٹن گندم ضبط
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری،کراچی میں آج شام بارش متوقع
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار، علی پور میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی آبی جاریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا
- 29 منٹ قبل