کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو توڑدیاگیا
سیلاب کے باعث مزید کئی دیہات زیر آب اور ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلیں دریا بُرد ہوگئیں


پنجاب کے شہر کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو بارودی مواد سے توڑدیاگیا۔
ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، 12 ہزار کیوسک اضافے کے بعد یہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ85 ہزار 563 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مزید کئی دیہات زیر آب اور ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلیں دریا بُرد ہوگئیں۔
ڈپٹی کمشنر کمالیہ چودھری نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئے دریائے راوی کا حفاظتی بند توڑا گیا ہے۔
بندتوڑنےسے تحصیل پیر محل کے 12 دیہات ڈوب گئے، بند توڑنے سے قبل علاقہ مکینوں کو اپنے مال مویشی سمیت محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا تھا، ہیڈ سدھنائی کے سیلابی ریلے سے ضلع خانیوال کے 136 مواضعات متاثر ہوئے ہیں۔
دریائے راوی میں ہیڈ جسڑ پر بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے جہاں 63 ہزار 720کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔
ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ دریائے توی میں اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے، ہیڈ مرالہ پر ایک گھنٹے میں 60 ہزار کیوسک پانی بڑھ چکا ہے۔
یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہوئے جن میں سے پنجاب میں 223 افراد جاں بحق اور 648 زخمی ہوئے۔

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 5 hours ago

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 4 hours ago

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 2 hours ago

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 2 hours ago

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 2 hours ago

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 4 hours ago
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 3 hours ago

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 6 hours ago
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 3 hours ago

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 5 hours ago