Advertisement
پاکستان

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری

دریائے ستلج کے ہیڈ سلیمانکی پر بھی سیلاب کا خطرہ برقرار ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 34 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جبکہ گنڈا سنگھ والا سے اب تک کوئی ڈیٹا موصول نہیں ہو سکا

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Sep 1st 2025, 6:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری

پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دریائے چناب کے ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح انتہائی بلند درجے پر پہنچ گئی ہے، جہاں بہاؤ 4 لاکھ 79 ہزار 743 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق، ہیڈ پنجند پر بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے، تاہم وہاں صورتحال ابھی معمول کے مطابق برقرار ہے۔ دوسری طرف، ہیڈ خانکی اور قادرآباد پر پانی کی سطح میں کمی آئی ہے اور ان علاقوں میں درمیانے درجے کا سیلاب پایا جا رہا ہے۔

دریائے راوی کی صورت حال بھی تشویش ناک ہے۔ ہیڈ بلوکی پر پانی کی سطح میں کچھ کمی کے باوجود انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، جہاں بہاؤ 1 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے۔ شاہدرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، اور وہاں پانی کا بہاؤ 67 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔

دریائے ستلج کے ہیڈ سلیمانکی پر بھی سیلاب کا خطرہ برقرار ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 34 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جبکہ گنڈا سنگھ والا سے اب تک کوئی ڈیٹا موصول نہیں ہو سکا۔

پنجاب میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے تحت متعدد افراد اور مویشی محفوظ نکالے گئے ہیں۔

اس دوران، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ آج ہیڈ تریموں پر 9 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا پہنچنے کا امکان ہے۔ اگر سدھنائی کے مقام پر خطرہ بڑھا تو حفاظتی شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیڈ محمد والا پر بھی 8 لاکھ کیوسک کے قریب پانی کا ریلا متوقع ہے اور وہاں بھی حفاظتی شگاف کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی طرف سے سلال ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاع نہیں ملی۔ سلال ڈیم، ہیڈ مرالہ سے 78 کلومیٹر دور واقع ہے، جہاں موجودہ پانی کی مقدار کی تصدیق فی الحال ممکن نہیں ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر امدادی اور انخلائی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Advertisement
 اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ

 اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ

  • 2 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ

افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ

  • ایک گھنٹہ قبل
بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی

  • 4 گھنٹے قبل
سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

  • 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام

خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام

  • 2 گھنٹے قبل
سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

  • 3 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار

  • 2 گھنٹے قبل
بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے  ، علی امین گنڈاپور

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement