ڈاکٹرطاہر القادری کا عالمی میلادکانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین پرخرچ کرنےکا اعلان
پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں، یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں بلکہ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنےکا ہے،طاہر القادری


ویب ڈیسک : تحریک منہاج القران کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں بلکہ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنےکا ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ سیلاب کے باعث ملک میں بہت تباہی ہوئی ہے اور لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں،انسانیت دکھی اور سوگوار ہے، اسی لیے ہم نے اس سال لوگوں کی پریشان حالی کے باعث فیصلہ کیا ہےکہ کروڑوں روپے جو عالمی میلاد کانفرنس پرخرچ ہوتے ہیں وہ سیلاب زدگان کی امداد پر خرچ کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال عالمی میلادکانفرنس مینار پاکستان کے بجائے ایوان اقبال لاہور میں کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور کے زیراہتمام ہر سال گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی شب مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر کے نامورعلماء ومشائخ شرکت کرتے ہیں۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی
- 13 گھنٹے قبل
چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل
دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے
- 2 دن قبل
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر
- 9 گھنٹے قبل
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ
- 2 دن قبل
مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا
- ایک دن قبل

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی
- 9 گھنٹے قبل
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
- 9 گھنٹے قبل

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق
- 12 گھنٹے قبل

لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل
معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل
- 13 گھنٹے قبل
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت
- 11 گھنٹے قبل



