ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یہ ریلا کنٹرول لائن کے مقام چکوٹھی سے آزاد کشمیر میں داخل ہو چکا ہے


بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور اب مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق، بھارتی زیرِ قبضہ علاقے سے آزاد کشمیر کی حدود میں دریائے جہلم میں پانی کا ریلا چھوڑا گیا ہے۔
ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یہ ریلا کنٹرول لائن کے مقام چکوٹھی سے آزاد کشمیر میں داخل ہو چکا ہے۔
ادارے کے مطابق، مظفرآباد میں دریائے جہلم کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
چکوٹھی کے مقام پر پانی کی آمد میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث مظفرآباد، ہٹیاں بالا اور منگلا تک کے نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایس ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں اور ندی نالوں کے کنارے غیر ضروری آمد و رفت سے اجتناب کریں، مویشیوں اور قیمتی اشیاء کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں، اور بچوں کو پانی کے قریب جانے سے روکیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے پنجاب کے دریاؤں میں بھی پانی چھوڑا گیا تھا، جس کے نتیجے میں راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی آئی، کئی دیہات زیرِ آب آ گئے اور ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 7 hours ago

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 11 hours ago

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 9 hours ago

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 6 hours ago

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 11 hours ago
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 6 hours ago

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 10 hours ago

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 9 hours ago

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 10 hours ago

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 11 hours ago

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 11 hours ago