پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کرنے کی منظوری
اس نظام کے تحٹ مسافر ایئرپورٹ پر ای گیٹ کے ذریعے روانہ ہوتے رہیں گے، انہیں کاؤنٹر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی


ملک بھر میں امیگریشن کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ای امیگریشن نظام کے نفاذ کے بعد مسافروں کو قطاروں میں لگ کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرات داخلہ نے نئے ای امیگریشن کا نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، اور آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کردیا جائے گا۔ای امیگریشن نظام میں ایپلی کیشن کے ذریعے مسافر کی تفصیلات امیگریشن ڈپارٹمنٹ کو مل جائیں گی، مسافر ایئرپورٹ پر ای گیٹ کے ذریعے روانہ ہوتے رہیں گے، انہیں کاؤنٹر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کی ابتدا میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی سمیت ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ سے نئے کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔
نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی۔

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 دن قبل

