پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
قصور، رینالہ خورد اور دیگر شہروں میں بھی چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے باعث زخمیوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں منتقل کی گئی ہے،رپورٹ


صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب میں رات بھرطوفانی بارش ، چھتیں، دیواریں گرنے اورکرنٹ لگنے سے تیس افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔
ریسکیو کی جانب سے بتائے گئے اعداد وشمار کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 30 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جان سے گئے۔
اسی طرح ٹھوکر نیاز بیگ کے نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد، مومن پورہ میں 3 افراد، اور مشن کالونی و کوٹ جمال میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ شیخوپورہ، شاہ کوٹ، عارف والا اورننکانہ صاحب میں بھی ایک ایک ہلاکت ہوئی، بورے والا اور اوکاڑہ میں دو اموات رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق قصور، رینالہ خورد اور دیگر شہروں میں بھی چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے باعث زخمیوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں منتقل کی گئی ہے۔
اسی طرح فیصل آباد میں چھت گرنے کے دو مختلف واقعات میں میاں بیوی اور ماں بیٹا چل بسے۔

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 8 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 12 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 11 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 8 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 13 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 13 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 15 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 13 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل