سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات کے دوران دیں، جس میں گورنر نے سوات میں حالیہ افسوسناک واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی۔


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مون سون کی بارشوں کے دوران عوام کو سیلابی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔
یہ ہدایات انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات کے دوران دیں، جس میں گورنر نے سوات میں حالیہ افسوسناک واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے سے متعلق آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنی استعداد کار میں اضافہ کریں۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وزیرِ مملکت برائے پاور عبدالرحمان کانجو اور معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- a day ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- a day ago

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 9 hours ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- a day ago

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 12 hours ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 7 hours ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- a day ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 13 hours ago

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- a day ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- a day ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 13 hours ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 13 hours ago


