کوئٹہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی سیکیورٹی کانفرنس کے شرکاء کا ریاستی طاقت کے عزم کا اظہار
شرکاء نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کو برقرار رکھنے کے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔


کوئٹہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی سیکیورٹی کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا ریاستی طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم/ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں نے اعلیٰ سطح سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔
بریفنگ کے دوران شرکاء کو بلوچستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں اور جعفر ایکسپریس حملے سے متعلق حالیہ آپریشن کے کامیاب انعقاد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
شرکاء نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کو برقرار رکھنے کے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
سیاسی جماعتوں کے قائدین و نمائندگان، وفاقی و صوبائی وزراء، سرکاری افسران اور کانفرنس کے شرکاء نے متفقہ طور پر جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی کی مذمت کی اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور تمام سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں سے بات چیت کے دوران وزیراعظم نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سیاسی رہنماؤں اور نمائندگان کے عزم اور بلوچستان کے لیے جامع طویل المدتی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں و قانون سازی کے عزم کو سراہا۔
پاکستان کی مسلح افواج نے پہلے ہی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بازیاب کرایا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بغیر کسی ہچکچاہٹ یا رحم کے شکار کرکے ختم کردیا جائے گا۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ثابت قدم عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا: "اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح کی غداری کے ذریعے ہمارے وطن کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا ریاست کی پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔ یہ محض عسکریت پسند تنظیم کے خلاف جنگ نہیں ہے بلکہ لاقانونیت اور مایوسی کے نظریے کے خلاف جنگ ہے۔ اجلاس میں دشمن عناصر کو سیاسی ماحول خراب کرنے سے روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو ناقابل معافی ظلم قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ معصوم شہریوں کے خلاف دانستہ طور پر اس طرح کی غیر انسانی کارروائیاں ان ملک دشمن باغیوں کی اصلیت اور ان کے دکھاوے کو بے نقاب کرتی ہیں۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے والے بہادر افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے شہداء کے سوگوار خاندانوں کو ریاست کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
بعد ازاں، وزیراعظم اور آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
قبل ازیں وزیراعظم کا کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور آرمی چیف نے پرتپاک استقبال کیا۔

حکومت کا یوم آزادی 2025 کو معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

بحیرہ احمر میں حوثیوں کا بحری جہاز پر حملہ، 'میجک سیز' کو سمندر میں غرق کرنے کی ویڈیو جاری
- 12 گھنٹے قبل
کراچی میں فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش برآمد
- 8 گھنٹے قبل

اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدر سے 2 روز میں دوسری ملاقات ،تاہم اعلامیہ جاری نہ ہو سکا
- 34 منٹ قبل

حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کرانے کا آج آخری روز
- 18 منٹ قبل

طالبان سپریم لیڈر اور چیف جسٹس پر آئی سی سی کا شکنجہ: خواتین پر پابندیوں کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری
- 14 گھنٹے قبل

حج 2026 کے لیے دو لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے رجسٹریشن مکمل کر لی
- 13 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کا دو ریاستی حل سے دوٹوک انکار، فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے منصوبے کی حمایت
- 12 گھنٹے قبل

فیصل آباد میں اربوں روپے کا آن لائن مالیاتی فراڈ بے نقاب، 149 افراد گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

پاکستانی سیاست میں گروک کی انٹری: ایلون مسک کا چیٹ بوٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
- 14 گھنٹے قبل

ترکیے کے وزیر خارجہ حکان فیدان اسلام آباد پہنچ گئے
- 40 منٹ قبل

پی آئی اے کی نجکاری: چار سرمایہ کار پری کوالیفائی، روزویلٹ ہوٹل کے لین دین کی منظوری
- 11 گھنٹے قبل