Advertisement

سعودی عرب کا ٹرمپ کو اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کرنے کا مشورہ

ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار بننا چاہتے ہیں تو اسرائیلیوں کو الاسکامنتقل کریں، رکن سعودی شوریٰ کونسل

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Feb 11th 2025, 1:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب کا ٹرمپ کو اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کرنے کا مشورہ

رکن سعودی شوریٰ کونسل یوسف بن طرادالسعدون نے کہا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار بننا چاہتے ہیں تو اسرائیلیوں کو الاسکامنتقل کریں۔

رکن سعودی شوریٰ کونسل یوسف بن طراد السعدون کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اسرائیلیوں کو الحاق کے بعدگرین لینڈ میں بھی آباد کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسیاں احمقانہ، غیرمنطقی اور یکطرفہ ہیں، صیہونی اور  اتحادی سعودی عرب پر اسرائیل سے مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، انسانی تاریخ یہودیوں کی فتنہ پروری اور سازشوں سے واقف ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ  تیرہویں اور سولہویں صدی میں یورپی ممالک نے یہودیوں کو ملک بدر کیا، امریکی پالیسی میں غیرقانونی قبضہ اور مقامیوں کی نسل کشی شامل ہے، غزہ کے فلسطینیوں کو عرب ممالک بھیجنےکی تجویز اسرائیل کے موقف سے مماثل ہے، بین الاقوامی قانون کے تحت یہ انسانیت کے خلاف جرائم تصور کیے جاتے ہیں۔

یوسف بن طرادالسعدون کے مطابق فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بےدخلی کا منصوبہ صہیونی طبقے نے تیار کیا، اس کے لیے وائٹ ہاؤس کا ڈائس شرمناک طریقے سے استعمال کیا گیا۔ مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق پر سعودی موقف میں کوئی تبدیلی آئی اور نہ ہی آئےگی۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلےگا، ہم اس کے مالک ہوں گے، جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

ٹرمپ نے کہا تھاکہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقےکے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے۔

Advertisement
اسلام آبادمیں  موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آبادمیں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

  • an hour ago
پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال میں  پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن

پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن

  • 2 hours ago
سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت

سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت

  • 15 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے

  • 2 hours ago
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج مکمل کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج مکمل کرفیو نافذ

  • 4 hours ago
ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

  • 4 hours ago
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

  • 14 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا

  • 3 hours ago
برطانیہ میں  موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے  تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے

برطانیہ میں موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے

  • 4 hours ago
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے 5 کھلاڑی  سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے 5 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 hours ago
ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

  • 4 hours ago
جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے

  • 4 hours ago
Advertisement