جی این این سوشل

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپےکی کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے پر آ گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں  نمایاں کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپےکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپےکا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوکر 2296 ڈالر فی اونس ہے۔

علاقائی

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

سندھ اور پنجاب میں آج سورج آگ برسائے گا۔ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج سے 27 مئی کے دوران ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے علاقے نواب شاہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن، مساجدمیں اعلانات اور میڈیا کے ذریعے آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر بنانے ، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 21 سے 31 مئی تک کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 اور جمعہ کو ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے جب کہ کالجز کی سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان نے ابراہیم رئیسی جیسا مخلص دوست کھو دیا، وزیراعظم

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر سمیت دیگر افراد کی شہادت پر تعزیتی قرار داد منظور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے ابراہیم رئیسی جیسا مخلص دوست کھو دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقدہ ہوا ۔ اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیتی قرارداد پیش کی گئی جیسے منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کے حوالے سے خدمات پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابراہیم ریئسی جیدعالم اورصاحب بصیرت رہنما تھے، پاکستان نے مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھو دیا۔

اجلاس میں ایرانی صدر ، وزیر خارجہ اور ان کے رفقاء کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور ان کے رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کی خبر سے شدید صدمہ ہوا۔ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان اور ایران کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔پوری پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایک جید عالم اور صاحب بصیرت رہنما تھے۔پاکستان نے مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھویا دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی کو اپنی قوم کے ساتھ ساتھ پاک ، ایران تعلقات اور علاقائی تعاون پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کابینہ کی طرف سے منظور کردہ قرار داد میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مرحوم صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی کے پاک-ایران تعلقات کی مضبوطی اور فروغ کے وژن کو جاری رکھا جائے گا۔ کابینہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے رفقاء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹرینوں کے کرایوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک جبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرینوں کے کرایوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں کمی کردی۔ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو میٹر سے 200 کلو میٹر تک ٹرینوں کےکرایوں میں کمی کی گئی۔علاوہ ازیں تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک جبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور تا راولپنڈی اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے ہو گیا ہے، 2 مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث کمی کی گئی جبکہ آج سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll