جی این این سوشل

جرم

بشا م خود کش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بشا م  خود کش حملے میں ملوث  4 دہشت گرد گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بشام میں چینی انجینئرزپرحملےمیں ملوث چاردہشت گردوں کوگرفتارکر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ  کے مطابق گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم جماعت  ٹی ٹی پی سےہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق  ٹی ٹی پی  نیٹ ورک کےدیگردہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی۔


ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملے کا مرکزی دہشتگردعادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ گرفتار دیگرملزمان محمد شفیق قریشی، زاہدقریشی نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

یاد  رہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرزکی بس پر خود کش حملے میں 5 انجینئرزہلاک ہوئے تھے۔

 

 

 

علاقائی

مریم نواز کی ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی’’ اپنی چھت۔۔۔اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ  کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو’’ اپنی چھت …اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان نے ’’اپنی چھت ۔۔۔ اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پراجیکٹ سے متعلق فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، پرویز رشید،چیف سیکرٹری پنجاب  زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہائوسنگ اسد اللہ خان سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سردار تنویر الیاس کو ایف آئی اے کی جانب سے سول جج عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

سردار تنویر الیاس کو ایف آئی اے کی جانب سے سول جج عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سردار تنویر الیاس کی جانب سے صابر ملک ایڈووکیٹ اور نوید رضا مغل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کا وزٹ کیا لیکن قانون کے مطابق وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاسپورٹ کا استعمال نہیں جا سکتا تھا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ سردار تنویر الیاس کا پاسپورٹ کینسل کیا گیا مگر انہوں نے تاحال واپس نہیں کیا، پاسپورٹ ریکور کروانا ہے 8 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔

ایف آئی اے کی جانب سے سردار تنویر الیاس کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نجی شاپنگ مال کے سکیورٹی انچارج پر تشدد اور تالے توڑنے پر درج مقدمے میں سردار تنویر الیاس کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کی تھی جب کہ اس سے قبل مقامی عدالت نے انہیں اس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان پر حملے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان پر حملے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد

وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کے کیس میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت میں مرکزی ملزم نوید، وقاص اور طیب بٹ سمیت ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس کی انہوں نے تردید کی۔تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد  رہے کہ گرفتار مرکزی ملزم نوید پر عمران خان پر فائرنگ کا الزام ہے جب کہ ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll