جی این این سوشل

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان  کیلئے3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ میں سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی ۔
آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے ، معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتہ  میں پاکستان پہنچے گا۔

پاکستان

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔

محفوظ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے سنایا ۔

یاد رہے کہ یہ فیصلہ سابق تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا تھا۔

دروان سماعت پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2 سال کی تاخیر سے درج کیا، کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم پرویز الہٰی نے وصول نہیں کی، پرویز الہٰی کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں۔

خیال رہے کہ 27 مارچ 2024 کو عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بجلی صارفین پر مزید 35 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی صارفین پر مزید 35 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لیں۔بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا جائے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل، ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی جب کہ پانی سے 22.96فیصد اور مقامی کوئلے سے 10.19فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے 11.28درآمدی ایل این جی سے24.97فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے پیش نظر نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلینڈ ،پاکستان ٹی 20 سیریز، پہلا میچ کل ہو گا

پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلینڈ ،پاکستان ٹی 20 سیریز، پہلا میچ کل ہو گا

انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔

پاکستان کی ٹیم ان دونوں انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان برطانوی ٹیم کے خلاف چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان،صائم ایوب،افتخار احمد،عرفان خان،آغا سلمان،عماد وسیم،شاداب خان،اعظم خان،محمد رضوان ،عثمان خان ،ابرار احمد،حارث رؤف،حسن علی،عباس آفریدی،محمد عامر،نسیم شاہ اورشاہین آفریدی شامل ہیں ۔

انگلینڈ ٹیم کو جوز بٹلرلیڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک،بین ڈکٹ،معین علی،ول جیکس،لیام لیونگسٹون،ثام کرن،جونی بیرسٹو،فلپ سالٹ،جوفرا آرچر،ٹام ہارٹلی،کرس جارڈن،عادل رشید،ریس ٹوپلی اورمارک ووڈشامل ہیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان لیڈز میں شیڈول چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے، دن میں بادل چھائے رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم ، تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف میں جبکہ چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 30 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll