جی این این سوشل

علاقائی

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کا اندیشہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: شہر قائد میں اتوار کو سال 2024 کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا اور درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 2.9 ڈگری اضافے سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کے باعث اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

 

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان

سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 74 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں تیزی کا رجحان آج (پیر کو) بھی جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 74 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 22 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 427 پوائنٹس یا 0.59 فیصد اضافے کے بعد 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جو گزشتہ روز 72 ہزار 658 پر بند ہوا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 29 اپریل کو پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 73,000 پوائنٹس کی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد اگلے چند دنوں میں بتدریج کمی کے بعد 2 مئی کو انڈیکس 70,657 تک گر گیا۔

اس سے قبل 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 72,742 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، عمر ایوب

8 فروری پر آزاد کمیشن بنے جو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے، اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9 مئی بہانہ تھا عمران خان نشانہ تھا - یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا المیہ یہ ہے جس پر تشدد کیا گیا مجرم اسی کو بنا دیا  پاکستان میں اس وقت جمہوریت کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، جوڈیشل کمیشن کو تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز تک رسائی ہونی چاہئے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کے اغواء کے ثبوت چرائے گئے کس نے ثبوت چرائے، جوڈیشل کمپلیکس کے سی سی ٹی وی کیمرے غائب ہوگئے، کون شواہد کو غائب کر رہا ہے، شواہد کو غائب کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ایوزیشن لیڈر نے کہا کہ لندن پلان میں پاکستان آرمی نہیں ایک فرد واحد ملوث تھا، کمشنر راولپنڈی جس نے 8 فروری کی دھاندلی کو بے نقاب کیا وہ کہاں غائب کردیا گیا راولپنڈی کمشنر کو بلایا جائے 8 فروری پر ایک آزاد کمیشن بننا چاہیے۔ جب ایک ملک میں رول آف لاء نہیں ہوتا وہاں باہر سے سرمایہ کاری نہیں آتی سرمایہ کار دیکھتا ہے کہ جب کوئی تنازعہ ہوا تو کس عدالت میں جائے گا سب کو پتہ پاکستان کی عدالتوں میں مداخلت ہورہی ہے، جب سرمایہ کار پاکستان کی عدلیہ کا حال دیکھتے وہ سرمایہ کاری نہیں کرتے وہ سمجھتے ہیں یہاں ان کی سرمایہ کاری غیر محفوظ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میرے محبوب قائد نے مجھے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کا ووٹ پڑا، بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ آج بچوں کے دلوں کی آواز ہے۔ آصف زرداری کی گزشتہ تقریروں کا مطالعہ کیا ہے، المیہ یہ ہے 2008 سے لے کر آخری تقریر میں کوئی زیادہ فرق نہیں تھا، یہ بھی ایک المیہ ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ ہے بھی یا نہیں، پاکستان میں اس وقت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، جوڈیشل کمیشن کو تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز تک رسائی ہونی چاہئے، ایوان کے ذریعے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ حمود الرحمان، اوجڑی کیمپ، ایبٹ آباد، آرمی پبلک سکول کی رپورٹ سامنے آنی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 جج صاحبان نے چیف جسٹس کو خط لکھا، جج صاحبان نے کہا کہ مداخلت ہو رہی ہے، آج عدلیہ میں کھلم کھلا مداخلت کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا ایکس کو بند کر دیا گیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی کدھرغائب ہوگئے؟ کمشنر راولپنڈی نے الیکشن سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے، 8 فروری پر آزاد کمیشن بنے جو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کی بات کرتے ہیں ملک میں کونسی جمہوریت ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے گھر کو توڑا گیا، چیزیں ساتھ لے گئے، بانی پی ٹی آئی کے گھر سے بچوں کی تصاویر کو پھاڑا گیا، خواجہ آصف نے انٹرویو میں کہا مارچ 2019 میں باجوہ سے گفتگو جاری تھی، ان کا ہدف بانی پی ٹی آئی اور ان کی حکومت تھی، بانی پی ٹی آئی ایک غیرت مند شخص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف کی آزاد کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف کی  آزاد کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے  کی منظوری

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزراء اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی، اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں سے قافلے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll