جی این این سوشل

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے 2 دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے ، بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں میں فہیم عرف گنڈا پوری اور محسن نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

 

تفریح

لیجنڈ اداکار علاؤ الدین کو چاہنے والوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے

علاؤ دین کو پہلی بارہدایتکاراے آر کاردار نے اپنی فلم سنجوگ میں متعارف کرایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیجنڈ اداکار علاؤ الدین کو چاہنے والوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے

لیجنڈ اداکار علاؤ الدین کو چاہنے والوں سے بچھڑے 41 برس ہوگئے مگر وہ مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

علاؤالدین راولپنڈی کی ایک کشمیری فیملی میں پیدا ہوئے، انہیں بچپن میں گلوکاری کاشوق تھا اور وہ اپنے شوق کی تکمیل کیلئے 1942میں ممبئی چلے گئے۔ انہوں نے قسمت آزمائی تو گلوکاری میں کی لیکن انہیں گلوکاری سے زیادہ اداکاری کیلئے مناسب سمجھا گیا۔

انہیں پہلی بارہدایتکاراے آر کاردار نے اپنی فلم سنجوگ میں متعارف کرایا۔ 

علاؤالدین نے قیام پاکستان سے قبل وہاں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے اورخود کو ایک اچھا اداکار ثابت کیا۔ تقسیم کے بعد انہو ں نے پاکستان میں پہلی بار ہدایتکار نذیرکی فلم’پھیرے‘میں ولن کاکردارنبھایا اورفلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئے۔

علاؤالدین کریکٹر ایکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم انہوں نے متعدد فلموں میں ہیرواورولن کے کرداربھی نبھائے۔ان کی مشہورفلموں میں محبوبہ ، پاٹے خان ، کرتارسنگھ، چھومنتر، باغی ، انوکھی ، وعدہ ، مرزاصاحباں، مجرم ، انتقام ، نیند، فرنگی ، زرقاشامل ہیں۔

علاؤ الدین 13مئی 1983 کوجہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن ان کا فن آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق

مذاکرات میں غریب طبقے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق، آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلیے۔

آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان وزارت خزانہ میں تعارفی سیشن ہوا جس میں پاکستان کی طرف سے وزیرخزانہ، سیکرٹری خزانہ،  چیئرمین ایف بی آر  اورگورنراسٹیٹ بینک موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کیے گئے جب کہ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران  حکومت اسٹیٹ بینک سے  قرض نہیں لے گی۔

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے بیرونی ادائیگیاں بلا تاخیر اور بروقت ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے، ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ ادائیگیاں بروقت کرنے کا پابند ہوگا جب کہ زرمبادلہ ذخائربہتر بنانے اور ادائیگیوں کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کا اجراء کیا جائے گا، درآمدات پرپابندی نہیں ہوگی اورانٹرنیشنل ٹرانزیکشنز کیلئے بھی پابندی عائد نہیں کی جائےگی۔

اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی معلومات آئی ایم ایف کو بھیجی جائیں گی، آئی ایم ایف،  ایف بی آر، شماریات بیورو اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی معلومات لےگا۔

مذاکرات میں غریب طبقے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تقریباً دو ہفتے تک جاری رہیں گے، پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد کا بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کیلئے پر امید ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف کی آزاد کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف کی  آزاد کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے  کی منظوری

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزراء اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی، اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں سے قافلے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll