جی این این سوشل

جرم

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت  گرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے برامد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سرغنہ سہیل عرف عزماتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

علاقائی

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

سندھ اور پنجاب میں آج سورج آگ برسائے گا۔ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج سے 27 مئی کے دوران ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے علاقے نواب شاہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن، مساجدمیں اعلانات اور میڈیا کے ذریعے آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر بنانے ، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 21 سے 31 مئی تک کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 اور جمعہ کو ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے جب کہ کالجز کی سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان پر حملے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان پر حملے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد

وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کے کیس میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت میں مرکزی ملزم نوید، وقاص اور طیب بٹ سمیت ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس کی انہوں نے تردید کی۔تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد  رہے کہ گرفتار مرکزی ملزم نوید پر عمران خان پر فائرنگ کا الزام ہے جب کہ ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان  کر دیا گیا

سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان  کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

 محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کےفیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔  اس سے قبل پنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll