جی این این سوشل

جرم

وفاقی وزیر اطلاعات کی نارووال میں قتل ہونے والے کارکن کے قتل کی مذمت

وفاقی وزیر اطلاعات  نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دھاندلی کے ذریعے ضمنی انتخابات جیتنے کے لیے تشدد اور قتل و غارت کا سہارا لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی وزیر اطلاعات کی نارووال میں قتل ہونے والے کارکن کے قتل کی مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اتوار کو نارووال میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے ایک سینئر کارکن کے قتل کی شدید مذمت کی ہے جس کے ایک حلقے میں ایک دن پہلے ضمنی انتخابات ہو رہے تھے۔

مقتول محمد یوسف پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کا کارکن تھا، وزیر اطلاعات نے یوسف کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان بھی جاری کیا ۔


وفاقی وزیر اطلاعات  نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دھاندلی کے ذریعے ضمنی انتخابات جیتنے کے لیے تشدد اور قتل و غارت کا سہارا لیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

دنیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع

وفد میں ماہرین اور فوجی اہلکار شامل، یہ افراد ہیلی کاپٹر حادثے کا جائزہ لیں گے اور حادثہ کی وجوہات کا تعین کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف آف سٹاف محمد باقری کے حکم پر ملک کے صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

محمد باقری نے یہ ذمہ داری ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے سپرد کی ہے۔ اس وفد میں ماہرین اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔ یہ افراد ہیلی کاپٹر حادثے کے طول و عرض کا جائزہ لیں گے اور حادثہ کی وجوہات کا تعین کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفد ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے میں جائے حادثہ پر پہنچا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فیلڈ تحقیقات کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایرانی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے فوراً بعد اس تک فوری طور پر پہنچا نہیں جا سکا۔ ہلال احمر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد حادثہ کے ابتدائی لمحات میں ہی ہلاک ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر 2500 میٹر کی بلندی پر اڑتے ہوئے گر کر تباہ ہوا۔

حادثہ کے بعد ہیلی کاپٹر کی ابتدائی تصاویر سے معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر تقریباً جل چکا تھا۔ بظاہر لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات کی وجہ سے آذربائیجان کے ساتھ ایرانی سرحد پر ایک ناہموار علاقے میں پہاڑ کی چوٹی سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔

غیر م ملکی میڈیا کے مطابق بعض تجزیہ کاروں نے بیانات میں کہا کہ ان کے خیال میں ہیلی کاپٹر شدید دھند اور خراب موسمی حالات کے درمیان تبریز کے علاقے میں ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا۔ یہ امکان اس لیے بھی ہے کہ ہیلی کاپٹر تقریبا مکمل طور پر جلا ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔

محفوظ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے سنایا ۔

یاد رہے کہ یہ فیصلہ سابق تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا تھا۔

دروان سماعت پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2 سال کی تاخیر سے درج کیا، کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم پرویز الہٰی نے وصول نہیں کی، پرویز الہٰی کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں۔

خیال رہے کہ 27 مارچ 2024 کو عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف نے ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، پنجاب میں کالا قانون بننے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کریں گے۔ صحافیوں کوپکڑنے کیلئے جو قانون لایا جا رہا ہے وہ نہیں چلے گا۔اس لئے ہم اس کالے ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت سے رجوع کر ینگے۔ تحریک انصاف صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شمالی کوریا اور ہٹلر کے جرمنی کے زمانے کے کالے قانون لاگو کیے جارہے کہ کوئی بندہ اظہار رائے نہ کر سکے، آزادی اظہار رائے 73 کے آئین کے آرٹیکل 19 کے مطابق ہر شہری کا بنیادی حق ہے ہم اس حوالے سے ہر فورم پر دفاع کریں گے۔

عمر ایوب نے بابر اعوان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات پستی کی طرف جا رہے ہیں۔دبئی لیکس اور ناقص گندم کیس کو فوری کھلنا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان جلد جیل کی سلاخوں سے باہر ہونگے۔ خواجہ آصف پڑھتے نہیں ہیں اس لئے اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کو جواب اسمبلی فلور پردونگا۔ خواجہ آصف کو سفارش پر بینک کی نوکری پر رکھوایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن اور صحافیوں کے احتجاج کے باوجود ہتک عزت بل 2024 منظور کر لیاتھا جبکہ اپوزیشن نے بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور صحافیوں نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll