جی این این سوشل

پاکستان

اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ

احتجاج میں پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں شامل ہوں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اپوزیشن جماعتوں نے کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نےپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل شام 5بجے طلب کیاہے،جس کی صدارت سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کا کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا گیا۔ احتجاج میں پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، متحدہ مجلس عمل (ایم ڈبلیو ایم) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں شامل ہوں گی۔

اپوزیشن جماعتیں صدر مملکت کے خطاب کے دوران شور شرابا بھی کریں گی۔ اپوزیشن جماعتوں کا یہ احتجاج مبینہ انتخابی دھاندلی، مہنگائی اور آئین کی بلا دستی کیلئے ہو گا۔

اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ارکان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات بھی کر دی۔ تمام ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موجود رہیں گے۔

اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پلے کارڈز اٹھا کر لائیں گے۔ حکومت کو کل اجلاس میں شدید ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

تجارت

بجلی صارفین پر مزید 35 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی صارفین پر مزید 35 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لیں۔بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا جائے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل، ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی جب کہ پانی سے 22.96فیصد اور مقامی کوئلے سے 10.19فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے 11.28درآمدی ایل این جی سے24.97فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے پیش نظر نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان نے اخراجات میں کمی لانے کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کر دیا

آئی ایم ایف کو پیش کردہ پلان کے تحت وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے اخراجات میں کمی لانے کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کر دیا

 پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات میں کمی لانے کا پلان پیش کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیش کردہ پلان کے تحت وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرے گی۔

وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی، ایک سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا، وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی۔وفاقی حکومت صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل دے گی۔

آئی ایم ایف کو پیش کیے گئے منصوبے کے مطابق انفراسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیے جائیں گے، کوئی نئی یونیورسٹی قائم نہیں کی جائے گی، صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کو خود فنڈنگ کریں گی، آئندہ مالی سال سے اراکین اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں پر مکمل پابندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان نئے قرض پروگرام پر تاحال حتمی بات چیت نہ ہو سکی، آئی ایم ایف مشن 3 روز کے بعد دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو جائے گا، مشن کے دورہ کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کا معاہدہ نہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ نئے قرض پر بات چیت شروع ہے لیکن مکمل نہیں ہو گی، آئی ایم ایف مشن دورہ مکمل کر کے واپس جانے کے بعد معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کرے گا، مشن کے واپس روانہ ہو جانے کے بعد بھی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری رہے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنی گائیڈ لائن میں آگاہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال بجلی اور گیس کے ریٹ بروقت طے کیے جائیں، آئندہ بجٹ میں ٹیوب ویل کی سبسڈی ختم کردی جائے ، توانائی اصلاحات کے بغیر پاکستانی معیشت خطرات سے دوچار رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔

محفوظ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے سنایا ۔

یاد رہے کہ یہ فیصلہ سابق تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا تھا۔

دروان سماعت پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2 سال کی تاخیر سے درج کیا، کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم پرویز الہٰی نے وصول نہیں کی، پرویز الہٰی کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں۔

خیال رہے کہ 27 مارچ 2024 کو عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll