جی این این سوشل

جرم

سیکیورٹی فورسز کا سرچ بیسڈ آپریشن ،8 دہشت گرد ہلاک

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا سرچ بیسڈ آپریشن ،8 دہشت  گرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 8دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد8 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے ،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا ہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

تجارت

انٹر بینک میں ڈالر پھرمہنگا

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں 4 پیسے اضافہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹر بینک میں ڈالر پھرمہنگا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطا بق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 9 پیسے اضافہ ہوا جس کے مطابق ایک ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ کاروباری دن میں ڈالر278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 4 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  ڈالر 279 روپے 54 پیسے کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بجلی صارفین پر مزید 35 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی صارفین پر مزید 35 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لیں۔بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا جائے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل، ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی جب کہ پانی سے 22.96فیصد اور مقامی کوئلے سے 10.19فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے 11.28درآمدی ایل این جی سے24.97فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے پیش نظر نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عالمی عدالت انصاف نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر ے: پراسیکیوٹر

درخواست میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی کہا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی عدالت انصاف نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر       ے: پراسیکیوٹر

عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے جنگی جرائم کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ جنگی جرائم اور 7 اکتوبر کے حملوں اور اس کے نتیجے میں غزہ میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے  وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے دو دیگر رہنماؤں محمد دیاب ابراہیم المصری اور اسماعیل ہنیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے جج ثبوتوں کی بنیاد پر اسرائیلی وزیر اعظم اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll