جی این این سوشل

علاقائی

نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رہنما پی ٹی آئی اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا ہے کہ نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گندم بحران کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ غلطی کس کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسان آج آدھی قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ کسان کی حالت زار کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں پرپولیس کی جانب سے ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔

کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ فائنل

پاکستانی سکواڈ میں 5 فاسٹ بائولرز، 4 آل رائونڈرز ، 3 وکٹ کیپرز،2 پیٹرز اور ایک سپنر شامل ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ فائنل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کے نام فائنل کر لئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سکواڈ میں 5 فاسٹ بائولرز، 4 آل رائونڈرز ، 3 وکٹ کیپرز،2 پیٹرز اور ایک سپنر شامل ہوں گے۔

شاداب خان، صائم ایوب اور عثمان ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ حارث رؤف بھی ورلڈ کپ کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، اعظم خان، عماد وسیم، افتخار احمد بھی سکواڈ میں شامل ہوں گے ، اسی طرح ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی بھی پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ 3 ٹریول ریزروز میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی شامل ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کےلئے پیش

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کےلئے پیش

پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے تاریخ ساز لمحہ ہے کہ پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی نمائش کینز فلم فیسٹیول میں ہوگی۔

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی جسے انٹرنیشل فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔

فلم کو کراچی کے انجینیوٹی پروڈکشن ہاؤس نے بنایا ہے اور یہ کلاسیکی کہانی طلسم ہوشربا سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ میں جادوئی دنیا کے اندر لیجنڈری عیار کے مختلف ایڈوینچرز کو فلمایا گیا ہے جس میں جادوئی دنیا ناظرین پر الگ ہی اثر ڈالتی ہے۔

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش پر انیجینیوٹی پروڈکشن نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پبلک ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پبلک ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔کرایوں میں 3 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاہور میں کرایوں میں کمی کا فیصلہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے چیئرمین حاجی اکرم ذکی کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بتایا کہ کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، لاہور سے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی روٹس پر 10 روپے جبکہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر لمبے روٹس پر 50 روپے فی مسافر یکطرفہ کرایہ کم کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll