جی این این سوشل

تفریح

بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ

واقعہ کے بعد اداکار کے گھر کے باہر سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر  نامعلوم افراد کی فائرنگ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی اداکار اور سماجی کارکن سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد اداکار کے گھر کے باہر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز اداکار کی رہائشگاہ کے باہر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ صبح 4 بج کر 51 منٹ پر پیش آیا ہے، ملزمان کی جانب سے پہلے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گیلکسی اپارٹمنٹس کے پاس 4 فائر کیے گئے۔

ممبئی پولیس کی جانب سے علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی ہے، جبکہ واقعے کے بعد تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد کرائم برانچ، مقامی پولیس اور فارینزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے، جبکہ موقع سے گولیوں کے خول قبضے میں لے لیے ہیں۔

واضح رہے جیل میں قید گینگ وار سرغنہ لورینس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے متعدد بار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

جبکہ بھارتی ذرائع کے مطابق یہ حملہ آور انہی دونوں گینگ وار گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ فائنل

پاکستانی سکواڈ میں 5 فاسٹ بائولرز، 4 آل رائونڈرز ، 3 وکٹ کیپرز،2 پیٹرز اور ایک سپنر شامل ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ فائنل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کے نام فائنل کر لئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سکواڈ میں 5 فاسٹ بائولرز، 4 آل رائونڈرز ، 3 وکٹ کیپرز،2 پیٹرز اور ایک سپنر شامل ہوں گے۔

شاداب خان، صائم ایوب اور عثمان ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ حارث رؤف بھی ورلڈ کپ کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، اعظم خان، عماد وسیم، افتخار احمد بھی سکواڈ میں شامل ہوں گے ، اسی طرح ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی بھی پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ 3 ٹریول ریزروز میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی شامل ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ ہیوسٹن میں شدید طوفان، 4 افراد ہلاک

ہیوسٹن اور اس کے مضافات میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ ہیوسٹن میں شدید طوفان، 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز شدید طوفان کے باعث تمام علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ امریکی الیکٹرک اور قدرتی گیس کی کمپنی سینٹر پوائنٹ کے مطابق طوفان کے باعث تقریباً 9 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔

ہیوسٹن اور اس کے مضافات میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔

ٹیکساس کے سب سے بڑے سکول ڈسٹرکٹ ہیوسٹن آئی ایس ڈی نے طوفان سے ہونے والے نقصان اور بجلی کی بندش کے باعث جمعہ کو تمام کلاسیں منسوخ کر دیں ہیں ۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لوگوں کی ا موات کیسے ہوئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد  سونے کی قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد   سونے کی قیمت میں معمولی کمی

دو روز مسلسل اضافے کے بعد  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 48 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر کم ہونے کے بعد فی اونس 2384 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll